کوہاٹ کے 6اربنز اور کے ڈی اے سے تقریبا 2610ٹن کچرا تلف

منگل 4 اگست 2020 23:14

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) عیدالاضحی کے موقع پر ڈبلیو ایس یس سی کوہاٹ نے اپنے پہلے سے ترتیب شدہ (پلان) عید کی خصوصی صفائی مہم پر عمل کرتے ہوئے کوہاٹ کے 6اربنز اور کے ڈی اے سے تقریبا 2610ٹن کچرا تلف کیا جس میں 2180 ٹن صرف جانوروں کی آلائشیں اور فضلات شامل تھے۔ اس کو ماحول دوست طریقے سے تلف کردیاگیاہے ۔ اس صفائی مہم میں72مختلف گاڑیوںجس میںسوزوکی منی ڈمپرز، گاربج کمپیکٹر، ٹریکٹر ٹرالیز ، سکپ ٹریکٹرز، ٹریکٹر شاول اور اسکیویٹر شامل تھے ۔

عید کی خصوصی صفائی مہم میںانتظامی افسران سمیت 400 سینیٹیشن سٹاف اور 75 ڈرائیورزنے حصہ لیا۔ عید کے پہلے دن صبح 6بجے سے ہی ڈبلیو ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے سینیٹیشن سٹاف نے صفائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کردیا تھاجو رات 1بجے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

لیکن صفائی مہم کا با قاعدہ افتتاح عید کے پہلے دن وزیر اعلی کے مشیر برائے سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف روف نے کیا۔

عید کے اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے آپریشنز ٹیم نے اپنے دائرہ کار کے علاقوں میں 205کے قریب کلیکشن پوائنٹس بنائے تھے جس میں بڑے مین کلیکشن پوائنٹس کی تعداد 23 تھی ۔جس کے بارے میں پہلے سے ہی عوام کوسوشل میڈیا اور مختلف کمپینز کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے اس بار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد کی ہدایت پر 10 ہزار بائیو ڈیگریڈبل بیگزبھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں