کوہاٹ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی

بدھ 23 جون 2021 11:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا ،اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں