uکوہاٹ ، آل خیبرپختونخواہ انڈر21فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈکے تعاون سے آل خیبرپختونخواہ انڈر21فٹ بال ٹورنامنٹ بابری بانڈہ کمپلیکس فٹ بال گروانڈ میںافتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈکے کرنل اجمل خان مہمان خصوصی تھے اس کے علاوہ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے سی ایس آرماہر کفایت اللہ،سن آف کوہاٹ اکیڈمی انچارج جاوید آفریدی بابری بانڈہ ویلفیئر کمیٹی سے زین اللہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی فٹ بال ٹورنامنٹ ضلع کوہاٹ سے 32ٹیموں اور باقی آٹھ اضلاع سے ٹیموں نے اس فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈکے کرنل اجمل خان نے کہا کہ صحت مند زندگی کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ مقامی سطح پر کھیلوںکے فروغ کے لیے پوری توانیاں بروے کار لائی جارہی ہیں۔کھیل جسم کو چاق وچوبنداورصحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے،کھیلنے سے دماغ تروتازہ ہوتا ہے۔کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ دیگرشعبوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔

اور کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کی کوشش ہے کہ پاکستانی معاشرہ صحت مند ہو تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر تیزی کا سفر جاری رکھ سکے انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوان میں مقابلے کی فضاء پروان چڑہتی ہے بلکہ اس سے ہم اپنے تہذیب،ثقافت اور روایات کو بھی زندہ رکھتے ہیںکوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈکے سی ایس آرماہر کفایت اللہ نے کہا کہ کوہاٹ سیمنٹ کمپنی تعلیم ،صحت کے ساتھ ساتھ تقریباہر شعبے میں کام کر رہا ہے اورکوہاٹ سیمنٹ فیکٹری انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیحی دیتی ہیںآخر میں بابری بانڈہ ویلفیئر کمیٹی سے زین اللہ انتظامیہ نے کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹیڈ انتظامیہ کا شکرئیہ اداکیا

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں