کوہاٹ،تہرے قتل کی واردات ،بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور انکی جواں سال بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:09

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) کوہاٹ کے نواحی علاقے استرزئی میں تہرے قتل کی واردات میں بھانجے کے فائرنگ کرکے اپنے ماموں، ممانی اور ان کی جواں سال بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تہرے قتل کی واردات گھریلو رنجش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ استرزئی کی حدود میں یہ المناک واقعہ گزشتہ شب استرزئی پایاں میں پیش آیا تھا جہاں مبینہ ملزم قیصر عباس نے فائرنگ کرکے اپنے ماموں افتخار علی اسکی اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ استرزئی میں مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ ایس پی آپریشنز ضیا اللہ نے بعد ازاں تہرے قتل کیس کی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف خان اور ایس ایچ او استرزئی ایاز حسین کے ہمراہ استرزئی پایاں میں واقع جائے وقوعہ کا دورہ کرکے کرائم سین کا جائزہ لیا ۔ایس پی آپریشنز نے واقعے میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں