د*خیبرپختونخواہ کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

&کوہاٹ ریجن کے علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، مرکز افغانستان تھا

ہفتہ 6 اگست 2022 22:25

U کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2022ء) خیبرپختونخواہ کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں ہفتے کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ریجن کے کئی علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اب تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 5 جبکہ مرکز افغانستان تھا، تاہم زلزلے کی گہرائی کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں