آر پی او کوہاٹ نے 58 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرکے عہدوں پر ترقی دے دی

ہفتہ 24 فروری 2024 22:49

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) کوہاٹ ریجن نے ڈیپارٹمنٹل پروموش کمیٹی کی سفارش پر 58اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز)کو سب انسپکٹرکے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آرپی او کوہاٹ ریجن شیر اکبر کے دستخط سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 13 فروری 2024کو منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں سفارش کی بنیاد پر کوہاٹ ریجن میں تعینات 58 اے ایس آئیز کوسب انسپکٹرکے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقی پانے والے اے ایس آئیز میں ضلع کوہاٹ کے 16 ‘ ضلع ہنگو کے 14 ‘ ضلع کرک کے 12‘ قبائلی ضلع اورکزئی کا ایک اے ایس آئی‘ محکمہ انسداد دہشت گردی کے 8، محکمہ سپیشل برانچ میں تعینات 2 اورمحکمہ انٹی کرپشن کا ایک اور مختلف مقامات پر تعینات4 دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں