کوہاٹ ،بارش اوربرفباری کے باعث کوہ سفید سمیت دیگر کئی بلندو بالا پہاڑوں اور میدانوں نے برف کی سفید چار اٴْوڑھ لی

اتوار 3 مارچ 2024 18:05

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) کوہاٹ ڈویژن کے قبائلی اضلاع اورکزئی ،کرم اور ضلع ہنگومیںبارش اورشدیدبرفباری کے باعث کوہ سفید سمیت دیگر کئی بلندو بالا پہاڑوں اور میدانوں نے برف کی سفید چار اٴْوڑھ لی جبکہ ضلع کرک میں پہلی بارشدیدبرفباری نے جہاںمقامی لوگوں کو ورطہٴ حیرت میں ڈال دیا وہاں مقامی افراد نے برفباری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے موسمیاتی تبدیلی قراردیاہے،شدید بارش اور برفباری کے بعد وادی ٴ کوہاٹ میںسردی کی شدید لہر لوٹ آئی ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز بارش اور برفباری کا طویل سلسلہ جاری رہنے کے بعداتوار کی صبح دھوپ نکلی تاہم دوپہرکے بعد ایک بار پھر سیاہ بادل چھا گئے۔ اتوار کے روزبعداز سہ پہر موسم کے لحاظ سے گرم ترین ضلع کرک کے بعض دیہی میدانی علاقوں سپینہ بانڈہ، جندری اور تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقوں میرکلام اورنوشپہ وغیرہ کے پہاڑی و میدانی علاقوں پرتاریخ میںپہلی بار شدید اچانک برفباری ہوئی جس کی وجہ سے سپینہ بانڈہ کی حدود میں واقع قومی شاہراہ انڈس ہائی وے سمیت دیگرکئی علاقوں نے سفید چادر اٴْوڑھ کر مقامی لوگوں کو ورطہٴ حیرت میں ڈال دیا جس سے محظوظ ہونے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگ پہنچ گئے اور اسے موسمیاتی تبدیلی قرار دیا۔

(جاری ہے)

شدید برفباری کے باعث قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوکررہ گئی اور قومی شاہراہ پر چھوٹی بڑی مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیںتاہم ریسکیو1122 کی ٹیموں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کرکے ٹریفک بحال کردی ۔ وادئ کوہاٹ میں شدید بارش اور برفباری کے بعد سرد ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی ٹھنڈا ہوگیاہے ۔

قبائلی ضلع اورکزئی کے بالائی میدانی و پہاڑی علاقوں کلایہ‘ فیروز خیل‘ کریز‘مشتی میلہ‘ ڈبوری اور ماموں زئی کے علاوہ اورکزئی اور ہنگو کے سنگم پر واقع سمانہ ٹاپ پر کئی فٹ برف پڑنے سے زمینی راستے بندہوگئے ہیں تاہم ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے راستوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیاہے۔ادھر قبائلی ضلع کرم کے ضلعی صدر مقام پارہ چنار اور ملحقہ علاقوں زیڑان،کڑمان،پیواڑ ، تری مینگل اوردیگر متعدد علاقوں میں برفباری کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ۔ ہنگو سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ابراہیم زئی کے پہاڑوں پر دس سال بعد برفباری ہوئی۔ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں