کوہلومیں غیر قانونی پارکنگ ہر گزبرداشت نہیں کریں گے ،میر یونس

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) کوہلو میںٹریفک کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں کسی کوشہر میں غیر قانونی گاڑی پارکنگ کی اجازت نہیں دیے گے ان خیالات کا اظہار کوہلو ٹریفک انچارج انسپکٹر پولیس میر یونس مری نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے میر یونس مری کامزید کہنا تھا کہ شہر کے قریب بائی پاس اور متبادل راستہ نہ ہونے کے باعث شہر میں ٹریفک کا شدید دباو رہتا ہے جبکہ دوسری جانب شہر کے سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ ایک معمول بن گیا ہے چاہیے جو بھی ہو ہم نے اب عزم کرلیا ہے کہ شہر میں کسی کو غیر قانونی گاڑی پارکنگ کی اجازت نہیں دیے گے جبکہ دوسری جانب بازار میں ریھڑی بانوں کو ایک جگہ فراہم کریے گے تاکہ شہر میں ان کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں