بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز دھماکہ

ضلع کوہلو میں سڑک کی تعمیر کے دوران ہوئے بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2021 15:58

بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز دھماکہ
کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2021ء) بلوچستان میں مسلسل دوسرے روز دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کو مسلسل دوسرے روز مبینہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سڑک کی تعمیر کے دوران ہوئے بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دہشت گردوں کے جانب سے بلوچستان کے 2 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ کل بروز جمعہ پہلا دھماکہ سبی کے علاقے میر چاکر روڈ پر ہوا تھا۔ دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ کوئٹہ میں کمشنر آفس کے سامنے ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ ان واقعات کے بعد صوبے بھر میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں