کوہلو ،سانپ ڈسنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 8 نومبر 2023 20:30

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء) کوہلو میں سانپ ڈسنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع کوہلو کے نواحی علاقے ملک زئی میں سانپ ڈسنے سے 17سالہ محمد رضا ولد شیر خان جاں بحق ہو گیاجسے فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مریض کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ادویات کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے تاہم ہسپتال حکام نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں