کوہلو، ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

جمعہ 4 ستمبر 2020 13:14

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) کوہلو میں قومی شاہراہ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہلو کے علاقے میں قومی شاہراہ پر سامان سے بھرے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار علی بخش جاں بحق ہو گیا اور اس کا ساتھی احمد نواز زخمی ہوا ہے،حادثے کے بعد جاں بحق نوجوان کیورثا نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر لاش کے ساتھ کوہلو میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے اس موقع پر ڈمپر مالک اور ڈرائیور کے خلا ف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹائر جلاکر سڑک بلاک کر دی۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں