بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں فروخت ہونے لگا

ہفتہ 11 مئی 2019 22:13

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں فروخت ہونے لگا عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو شہر اور گردونواح میں مختلف پمپ مالکان اپنی من مانی قائم کر رکھی ہے اور پٹرولیم مصنوعات اوگرا نرخنامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے جن پٹرول پمپ مالکان نے اپنی مرضی کے نرخ نامے مقرر کر رکھے ہے جو اوگرا کے مقرر کردہ قیمتوں سے اضافی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کر رہے ہیں ان بااثر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف فوری کاروائی کیا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں