ٴکوہلو، پی پی ایچ آئی کی جانب سے بچوں میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:46

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پی پی ایچ آئی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول اوریانی میں ہیپاٹائٹس بی کی سکریننگ کے بعد بچوں میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی رفیق بزدار کی خصوصی ہدایت پر ایس او میر جہانگیر مری کی سربراہی میںگورنمنٹ ہائی سکول اوریانی میں ہیپاٹائٹس بی کی سکریننگ کے بعد بچوں میں ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں گئے اس موقع پرایس او جہانگیر مری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپ پورے ضلع میں لگوائے جائیں گے انہوں نے تمام والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے ویکسین ضرور کروا لیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں