صوبے میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،میر نصیب اللہ مری

پہلی مرتبہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت بلوچستان

جمعہ 1 نومبر 2019 18:45

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) صوبے میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں پہلی مرتبہ صوبے کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں شعبہ صحت بہتری کی جانب گامزن ہے ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں کی سطح پر ہسپتالوںکو ناصرف فعال کیا ہے بلکہ پہلی مرتبہ آپریشن تھیٹروں میں آپریشن ہورہے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے کہ عوام کو ان کی بنیادی سہولیات دہلیز تک مل رہے ہیں صوبے کے بیشتر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی غیر حاضری ایک بڑا مسئلہ تھا تاہم اب ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری میشن متعارف کرکے مسئلے پر قابو پالیا ہے ایک مرتبہ پھر ہدایت کرتا ہوں کہ ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا صوبے میں وزیر اعلٰی جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو میں دورے کے موقع پر ڈاکٹروں اور عملے کی حاضریوں کو چیک کیا جبکہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ایک سرجن محمد اشرف بزداراور دو سٹاف نرسوں مس شیلہ چاندنی ومس شازیہ کو ڈیوٹی میں غفلت کی وجہ سے نوکری سے برطرف کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں