بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں آپس کے لڑائی جھگڑوں سے پسماندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،میر طارق محمود کھیتران

اکیسویں صدی میں جہاں دنیا نت نئے ایجادات اور ترقی کے منازل طے کررہے ہیں، ممتاز قبائلی رہنماء

جمعہ 3 جولائی 2020 18:32

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء وسابق صوبائی وزیر میر طارق محمود کھیتران نے گذشتہ روز بارکھان میں جھنگ برادری کے درمیان آپس میں قائم دیرینہ رنجش کا تصفیہ کرکے دونوں فریقین کو آپس میں شیر وشکر کردیا اس موقع پر قبائلی وعلاقائی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی بلوچی رسم ورواج کے مطابق میر طارق محمود کھیتران کی سربراہی میں وڈیرہ عظیم خان برادری کے ساتھ میڑھ لے کر وڈیرہ شادو جھنگ برادری کے گھر گئے جہاں پر دونوں فریقین کو آپس میں شیر و شکر کے بغل گیر کردیا اس موقع پر میر طارق محمود کھیتران کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں آپس کے لڑائی جھگڑوں سے پسماندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اکیسویں صدی میں جہاں دنیا نت نئے ایجادات اور ترقی کے منازل طے کررہے ہیں وہاں ہمارے قبائلی معاشروں میں جہالت اور ناخواندگی کے باعث آئے روز آپس میں لڑائی جھگڑے اور خونی تصادم کے ناخوشگوار واقعہ پیش آرہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ تعلیم سے دوری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سرداران اور معتبرین کو چاہیے کہ وہ قبائلی لڑائی جھگڑوں کا تصفیہ کرکے صوبے میں امن وامان بحال کرکے ترقی و خوشحالی کی راہیں کھولیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں