حکومت شہریوں کو صحت ،تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،رکن بلوچستان اسمبلی میر نصیب اللہ مری

جمعرات 8 جولائی 2021 22:25

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میری ایڈ یلیڈ لپروسی سینٹر،ایچ بی ایل فائونڈیشن اورلپروسی بلائنڈ ینس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح رکن صوبائی اسمبلی میرنصیب اللہ مری نے فتة کاٹ کر کیا ہے انہوں نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ہے جہاں ضلع کے دور دراز علاقوں سے سینکڑوں مریض اپنے علاج کیلئے آئے ہوئے تھے کیمپ کے دورے پر رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کو مفت علاج معالجے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیںاس فری میڈیکل کیمپ سے دوردراز اور نادر مریض بڑی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں موجودہ حکومت شہریوں کو صحت ،تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کے فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ہماری اولین ترجیح ہے کہ علاقے میں لوگوں کے دہلیز تک بنیادی سہولیات پہنچ سکیں تاکہ انہیں کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے مزید کہا کہ کوہلو کے عوام ڈھائی سال کے عرصے میں فیصلہ کریں کہ ماضی کے عوامی نمائندوں نے زیادہ ترقیاتی کام کروائیے ہیں یا ہماری حکومت کام کررہی ہے تبدیلی گرونڈ پر عوام کو نظر آرہی ہے میں عوامی نمائندہ ہوں خود چل کر عوام کے گلیوں اور لنک سڑکوں کا دورہ کرتا ہوں سیورج سسٹم سمیت ایک ایک چیز کو خود ہی دیکھنے پہنچ جاتا ہوں کہ ترقیاتی کام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں یا نہیں اور معائنہ کرکے دیکھتا ہوں کہ مزید شہریوں کے مشکلات کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے ماضی کے عوامی نمائندوں نے صرف ووٹ لیکر لوگوں سے زبانی دعوے کئے ہیں جہاں حالت یہ تھی کہ لوگ ان سے ملنے میں بھی کئی گھنٹوں انتظار کرتے تھے مگر ہماری تو دن رات عوام کے درمیان میں گزار جاتی ہے یہ وہ تبدیلی ہے جو ہم لیکر آئے ہیں مقامی صحافی مجھ پر کھول کر تنقید کرتے ہیں ہمیشہ ان کے تنقید برائے اصلاح کی تعریف کرتا ہوں البتہ ذاتی اور سیاسی بنیادوں پر تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چایئے ڈھائی سال کے مختصر دور حکومت میں اب تک عوام کیلئے پینے کے پانی ،بجلی ،تعلیم ،صحت ،لنک سڑکیں،روزگار سمیت بنیادی اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ،میر دوست علی ،حاجی عبدالرحمن ،ڈاکٹر صاحب خان مری ،ڈاکٹر عطاللہ مری ،صوبدار خان میر قیصر خان مری سمیت دیگر موجود تھے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں