کوہلو میں بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص زخمی

منگل 20 جولائی 2021 23:26

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) کوہلو کے نواحی علاقے ڈیری فارم میں کھلونا نما بارودی مواد پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے نواحی علاقے ڈیری فارم میں گزشتہ روز گھر کے باہر کچرے میں پڑا کھلونا اٹھانے پر ہاتھ میں زور دار دھماکے سے پٹ گیا جس کے نتیجے سلال نامی شخص زخمی ہوگیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹا کر نے شروع کر دیئے بارودی مواد کوہلوبارکھان روڈ میں تعمیراتی کام میں دہشتگردی کی غرض سے رکھا گیا تھا جو ٹیوب کے اندار چھپایاگیا تھامزیدکا روا ئی لیویز کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں