صوبے کے مختلف شعبوں میں موجودہ حکومت نئی اصلاحات لیکر آرہی ہے ،صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری

بدھ 1 دسمبر 2021 00:28

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) کوہلو صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ان دنوں اپنے حلقہ کوہلو کے دورے پر ہیں گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر مختلف وفود نے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کے مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ہے جس پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے آفیسروں کو بعض ہنگامی نوعیت کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری ہدایت جاری کئے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شعبوں میں موجودہ حکومت نئی اصلاحات لیکر آرہی ہے جس سے صوبے میں عوام کے کئی دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور شہری و دیہی علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے مزید کہا کہ کوہلو میں شعبہ تعلیم خصوصا بچیوں کے تعلیم پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گے کیونکہ پڑھے لکھے معاشرے کو آگے بڑھانے میں خواتین کا قلیدی کردار ہے تعلیم کے ذریعے ترقی کا سفر ممکن ہے تعلیم وہ بنیادی جز ہے جس کے ذریعے معاشرے کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں بورڈ کے برانچز، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سینٹرز کا قیام اور یونیورسٹی کے کیمپس کیلئے بھی اقدامات کئے جارہی ہیں کوہلو میں عوام کے بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچا کہ دم لیں گے بجلی،تعلیم،صحت،سڑکیں اور ڈیم سمیت بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے ثمرات جلد صوبے میں عوام کے دہلیز تک پہنچ جائیں گے تاکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں