کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں پھر شروع ، سیلابی صورتحال

منگل 16 اگست 2022 16:42

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں پھر شروع ہو گئیں ،تھدڑی میں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جان بحق ،ماوند میں ندی نالے بپھر گئے سیلابی ریلے گھروں میں داخل ،سڑکیں بہا کر لے گئی ،مسافر گاڑی بہہ گئی دو افراد کو لیویز نے ریسکیو کرلیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کوہلو میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا تحصیل ماوند کے علاقے تھدڑی میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جان بحق ہوا ماوند میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب ی پانی گھروں میں داخل ہوگیا لیویز کی امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا رابطہ سڑکیں ریلوں میں بہہ گئے،سوناری کے مقام پر پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی گاڑی میں سوار دو افراد کو لیویز کیو آر ایف نے بروقت ریسکیو کرلیا ہے ۔

دوسری جانب جہاں گزشتہ سیلابی ریلوں سے مختلف متاثرہ علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے ریلیف کی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکی متاثرہ افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ لیویز کیو آر ایف اور ایف سی کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو راشن اور کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔\378

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں