کوٹ ادو، بائی پاس کے نزدیک مسافر ویگن اور رکشہ میں خوفناک تصادم

میڈیکل کالج کے نوجوان سٹوڈنٹ سمیت تین افراد جاں بحق، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2022 19:35

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2022ء) کوٹ ادو، بائی پاس کے نزدیک آغوش میرج ہال پر مسافر ویگن اور رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک میڈیکل کالج کے نوجوان سٹوڈنٹ سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد ار زخمیوں کو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر ویگن نمبری 9057 کوٹ اددو سے آ رہی تھی کہ موٹر سائیکل کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا کر کھیتوں میں جا گری جسکے نتیجہ میں میڈیکل سٹوڈنٹ توصیف جو وین کے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا اور رکشہ ڈرائیور فیاض حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں 1122 نے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں ایک شدید زخمی مسافر بھی جاں بحق ہو گیا

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں