اعتکاف میں بیٹھے نوجوان کی 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج

جمعرات 4 اپریل 2024 04:50

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچے نے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سے بدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایاگیاکہ مسجد کیقاری نے فون کرکے آنے کاکہا اور جب پہنچاتو بچے نیبتایاکہ ملزم نے واش روم میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں