کوٹ ادو، مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 8خواتین سمیت 11افراد زخمی

منگل 5 دسمبر 2023 20:40

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) کوٹ ادو میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 8خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے قریب اڈا قریشی والا محمود کوٹ نالے پر مسافر وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدقسمت مسافر وین مظفرگڑھ سے کوٹ ادو جا رہی تھی، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال سنانواں منتقل کیا، زخمی افراد میں 2 کی حالت تشویشناک تھی جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں 46 سالہ زرینہ بی بی، 85 سالہ وزیر مائی،65 سالہ حاجی محمد خالد، 68 سالہ حلیمہ مائی ، 18 سالہ پروین، 40 سالہ مہر بی بی، 70 سالہ سائرہ بی بی، 35 سالہ منصب مائی، 50 سالہ اعجاز، 63 سالہ عباس اور 30 سالہ خالدہ بی بی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں