کوٹ ادو،تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

کار سوار افراد ملتان سے کوٹ سلطان ضلع لیہ جارہے تھے کہ کار بیقابو ہوگئی جس کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، پولیس

جمعہ 13 اکتوبر 2023 17:14

کوٹ ادو،تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق
کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2023ء) کوٹ ادو میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق یہ حادثہ نور شاہ طلائی روڈ پر پیش آیاجہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار سوار افراد ملتان سے کوٹ سلطان ضلع لیہ جارہے تھے کہ کار بیقابو ہوگئی جس کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق کار سوار کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں، تمام لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا ہے۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں