اشوب چشم کی وبا پھوٹنے سے بیماری میں استعمال ہو نے والے والے ڈراپس اچانک مارکیٹ سے غائب

اتوار 24 ستمبر 2023 14:40

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء)ملک کے بعض حصوں میں اشوب چشم کی وبا پھوٹنے سے بیماری میں استعمال ہو نے والے والے ڈراپس اچانک مارکیٹ سے غائب ہوگئے ، ڈرگ ریگولیٹری اتھاڑٹی نے بھی چپ سادھ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اشوب چشم کی وبائی صورت حال نے اس بیماری میں استعمال ہونے والے ڈراپس ایف ایم ایل،میتھا کلور،ڈیکسا کلور ٹوبرا الی ڈراپس مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے سے سینکڑوں مریض پریشان ہیں تاہم محکمہ صحت ڈرگ ریگولیٹری اتھاڑٹی خاموش ہے ،متاثرہ مریضوں نے حکومت سے ادویات کی عدم دستیابی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں