کوٹ ادو،تیز رفتار بس گدھا ریڑھیوں پر چڑھ دوڑی، 5 مزدور جاں بحق

منگل 7 نومبر 2023 19:55

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2023ء) کوٹ ادو میں ٹبہ موچی والی کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر گدھا ریڑھیوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق حادثے میں ریڑھیوں پر سوار 5 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، گدھا ریڑھیوں پر سوار مزدور علی الصبح مزدوری کے لیے کوٹ ادو سے سنانواں جارہے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں