لیہ، مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 11:31

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2023ء) کوٹ ادو روڈ پر مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

افسوسناک حادثہ لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالی خواتین میں 50 سالہ مقصود بیگم اور 40 سالہ سکینہ بی بی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمی شخص منور عزیز اور جاں بحق ہونیوالے دو خواتین کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں