باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے،بلاول بھٹوزر داری

اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف اورعام آدمی کو ریلیف دیں گے،سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں ،پی پی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، جلسے سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2024 20:39

باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے،بلاول بھٹوزر داری
کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے،اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف اورعام آدمی کو ریلیف دیں گے،سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں ،پی پی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ اتنی ٹھنڈ میں آپ لوگ یہاں موجود ہیں، میری دسمبر سے انتخابی مہم جاری ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ہم بہت مشکل مرحلے سے گزر رہیہیں، ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے، ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی کاخطرہ نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عام انتخابات کے لیے میں نے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، ہم 10 نکات کی مدد سے معاشی مشکلات سے نکل سکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہم امیر آدمی کو تکلیف اور عام آدمی کو آرام پہنچائیں گے، میں ملک کی اتنی خدمت کرنا چاہتا ہوں جتنی بیٹا ماں کی خدمت کرتاہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر خواتین کو ان کے مالکانہ حقوق دیں گے، میں غریب عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دلوانے کا وعدہ پورا کروں گا، میں غریب آدمی کو بلا سود قرضے دلاں گا تاکہ وہ کاروبار کرسکے۔

سابق وزیر نے بتایا کہ دیگر سیاسی جماعتیں صرف اشر افیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، اب شوبازی سے کام نہیں چلے گا، ماننا پڑے گا کہ ملک بھر میں مسائل ہیں لیکن اگر جدو جہد کریں تو ان مسائل کا حل مل کر نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی طرف دیکھ رہا ہے، دیگر تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ تیر ایک ہی نشان ہے جو شیر کا راستہ روک سکتا ہے، جس سے شیر کا شکار کیا جاسکتا ہے، یہ تیر وہ ایک ہی نشان ہے جو سازش کو ناکام کروا سکتا ہے، یہ اس ملک کا نشان ہے۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں