ِکوٹلی ‘سڑک کی سائیڈ بیٹھ جانے کے باعث پانی کاٹینکر اُلٹ گیا ‘ ڈرائیور جاںبحق

جمعرات 16 اگست 2018 14:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پانی کاٹینکر حادثے کا شکار سڑک کی سائیڈ بیٹھ جانے کے باعث پانی کاٹینکر اُلٹ گیا ڈرائیور جاںبحق تھانہ پولیس کے مطابق سی آئی اے سٹاف کوٹلی کے قریب پانی کا ٹینکرسڑک کا کنارہ بیٹھ جانے کے باعث حادثے کا شکار جس کے نتیجہ میں ٹینکر ڈرائیورمحمد ریاض ولد عبدالکریم ساکن کچہری موقعہ پر جاں بحق ہو گیاحادثہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پر پہنچ آئے المناک حادثے میںجاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی نعش ٹینکر کے نیچے سے نکال کر متوفی کے گھر منتقل کی-لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی-مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں