وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،شازیہ اکبر چوہدری

پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے،اپوزیشن جماعتیںمتحد ہو کر حکومت مخالف تحریک چلائیں،مرکزی رہنما پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

اتوار 21 جولائی 2019 17:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر کی مرکزی راہنما ء سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے ،اپوزیشن جماعتیںمتحد ہو کر حکومت مخالف تحریک چلائیں،پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس ملک کی دولت پر دس فیصد اشرافیہ کا قبضہ ہے ،امیر دن بدن امیر اور غریب ،غریب ہی ہوتا جا رہا ہے ،تبدیلی کے نام پر عوام سے بد ترین مذاق کیا گیا ہے ،عوام جان چکی ہے کہ عمران خان ملک کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ہیں ،،احتساب سب کا ہونا چاہیے ،احتساب کے لیے بھی مخصوص سیاست دانوں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے ،ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے وفاقی حکومت کے پاس کوئی بھی پلان نہیں ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں