موجودہ حکومت کی کوشش ہے ہیلتھ سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے ،ڈاکٹرنثارانصرابدالی

موجودہ حکومت آزادکشمیر میں محکمہ صحت میں اصلاحات لا رہی ہے ایک ارب 40 کڑور روپے کی لاگت سے تمام ہسپتالوں سے پرانی مشینری تبدیل کر دی ہے، ہیلتھ پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے،وزیرصحت آزادکشمیر

اتوار 16 اکتوبر 2022 15:50

ْکوٹلی /کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2022ء) وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹرنثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادکشمیر میں محکمہ صحت میں اصلاحات لا رہی ہے ایک ارب 40 کڑور روپے کی لاگت سے تمام ہسپتالوں سے پرانی مشینری تبدیل کر دی ہے، ہیلتھ پالیسی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے‘‘کورٹ‘‘کے تعاون سے کوٹلی میں جلد برن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جس کیلے 15 کنال ارضی کا بندوبست کر لیا گیا ہے، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہیلتھ سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار وزیر صحت عامہ نے صدارتی مشیر برائے کشمیر افیئرز برطانیہ چوہدری فاروق احمد ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ دیہاڑی باغ میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پوری قوت سے اپنیامیدوار میدا میں اتارے گی، ٹکٹس کا فیصلہ ووٹرز اور ہر وارڈ اور یونین کونسل کی کمیٹی کی رائے سے کیا جاے گا۔

انھوں نے کہا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کے مطابق تما م کارکنان اپنے اپنے علاقے میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور کمیپن شروع کردیں۔مخالفین جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اپوزیشن کی اچھل کود سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہو نے والا۔ تقریب سے وسیم مصطفائی ایڈوو کیٹ،حلقہ صدر تحریک انصاف راجہ سکندر ایڈووکیٹ،چوہدری اعجاز یوسف،چوہدری ناصر لطیف کالس، چوہدری بنارس ایڈووکیٹ، چوہدری نبیل بابر، مسلم کانفر س برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری زیارت،چوہدری فاروق ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں میزبان صدارتی مشیر چوہدری فاروق احمد ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن الحق چوہان نے ادا کیے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں