24اکتوبریوم تاسیس آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی تمام تعلیمی ادارہ جات میںشایان شان طریقہ سے منایا جائیگا

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) 24اکتوبریوم تاسیس کوشایان شان طریقہ سے منانے کے حوالہ سے گورنمنٹ ماڈل پائلٹ سکول میںتقاریری مقابلہ جات کے حوالہ سے تقریب منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت صدرمعلم چوہدری محبوب نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈی ای اوراجہ منصف دادتھے۔تقریری مقابلہ جات میںدندلی سکول کے معیظ آفتاب،پھگواڑی سکول کے حارث حفیظ،بڑالی سکول کے بلال شکیل،کوٹلی سکول کے مبارک علی اوررولی سکول کے انیس خلیل نے حصہ لیا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ راجہ منصف دادخان نے کہاکہ آزادی خداتعالیٰ کی طرف سے دی گئی بڑی نعمت ہے ہم نے اس عظیم نعمت کی قدرکرنی ہے اورآج ہم سب اس ریاست کی وجہ سے ہیںہمارے آبائواجدادنے آزادی کے لیے بہت قربانیاںدی ہیںمملکت خدادادپاکستان لاکھوںقربانیوںکے بعدمعرض وجود میںآیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس پرقومی یکجہتی کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ 24اکتوبریوم تاسیس آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی تمام تعلیمی ادارہ جات میںشایان شان طریقہ سے منائیںگے اور24اکتوبریوم تاسیس کے حوالہ سے روشنی بھی ڈالی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی ٹیم نے آزادکشمیرمیں این ٹی ایس کے نفاذ کے ذریعے شفاف طریقہ سے میرٹ پراساتذہ کی بھرتی کے عمل کویقینی بناکرنوجوان نسل کے مستقبل کومحفوظ بنادیاہے۔

گورنمنٹ ماڈل پائلٹ ہائی سکول ہمارے ماتھے کاجھومرہے اس مادرعلمی سے بے شماراعلیٰ شخصیات نے تعلیم حاصل کرنے کے بعدمختلف شعبہ جات میںاپنی صلاحیتوںکالوہامنوایاہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمردانہ راجہ منصف دادخان نے تقاریری مقابلہ جات میںپوزیشن لینے والوںکوانعامات بھی دیئے۔تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں