بجلی کا بحران سے اہل کھوئی رٹہ عذاب میں مبتلا ‘ چوہدری اسماعیل گجر نے بجلی کے کم وولٹیج اور بار بار بندش پر محکمہ برقیات کی کلاس لے لی

پیر 13 جولائی 2020 13:13

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) کھوئی رٹہ وزیر امور حیوانات چوہدری اسماعیل گجر کا دورہ کھوئی رٹہ بجلی کے کم وولٹیج اور بار بار بندش پر محکمہ برقیات کی کلاس لے لی بجلی کا بحران سے اہل کھوئی رٹہ عذاب میں مبتلا ہیں گزشتہ دنوں لو اور ہائی وولٹیج کی وجہ سے ٹورسٹ ریسٹ ہائوس کی تین موٹریں اور دو یو پی ایس جل گئے مہمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ریسٹ ہائوس میں وزیر امور حیوانات نے بجلی کے کم وولٹیج پر وزیر برقیات آزادکشمیر کے حلقے کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا کھوئی رٹہ وزیر برقیات کا حلقہ ہے مکینوں کو بجلی کی سنگین صورت حال کا سامنا ہے لوگوں کی کئی قیمتی اشیاء جل گئی ہیں پنکھیں ،موٹریں اور دیگر سامان ایکٹرونکس آئے روز جلتے ہیں کورونا کے مریض جنھوں نے گھروں میں قرنطینہ کیا ہوا ہے انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے مریضوں کو بجلی بندش اور وولٹیج کی کمی سے پریشانی ہے کھوئی رٹہ کے مکین بجلی کی کمی سے مشکلات کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت آزادکشمیر بجلی کی صورت حال بہتر بنائے لوگوں کی مشکلات میں کمی لائے آزادکشمیر میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن کشمیریوں کو سسک سسک کر ملتی ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں