انتخابات کو آزادانہ، غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران ،ریٹرننگ آفیسران کیساتھ تعاون کو یقینی بنائے، چیف الیکشنر کمشنر آزاد کشمیر

جمعرات 15 جولائی 2021 23:27

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2021ء کے انتظامات اور امن و امان کے سلسلہ میںضلع کوٹلی کے ریٹرننگ آفیسران اورانتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریٹرننگ آفیسران،ڈپٹی کمشنرامجد علی مغل،ایس پی راجہ محمد اکمل خان ،اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ارشد محمود کے علاوہ دیگرمتعلقین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ بناتے کے لئے انتظامیہ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ آفیسران کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم سب کے لئے چیلنج ہے لیکن ہم نے ملکر انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ آفیسران کے ساتھ موثر رابطے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر موثر اقدامات کیے جائیں گے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا نے انتظامیہ کو ریٹرننگ آفیسران کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں