ریاست بھر میں محکمہ صحت کو ایک مثالی محکمہ بنایا جائے گا‘ڈی ایچ او کوٹلی

منگل 21 جون 2022 13:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) ضلعی آفیسر صحت عامہ (ڈی ایچ او)ڈاکٹر شفقت شاہ نے وزیراعظم و وزیر صحت عامہ کے کے وژن ''عملے کی سو فیصد حاضری'' کو یقینی بنانے، سیکرٹری ہیلتھ و ڈی جی ہیلتھ کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سہنسہ، بی ایچ یو گلپور، بی ایچ یو سہرمنڈی، بی ایچ یو بڑالی اور دیگر مراکز صحت کا دورہ کیااور عملے کے حاضری رجسٹرز، مریضوص کی تعداد، ادویات کا سٹاک، کرونا ویکسی نیشن اور دیگر کا ریکارڈ چیک کیا اور انچارج صاحبان سے بریفنگ لی۔

تمام سٹاف موجود تھا اور ڈی ایچ او نے سٹاف اور انچارج صاحبان کی پرفارمنس کو سراہا۔ڈی ایچ او شفقت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم و وزیر صحت عامہ کے واضح احکامات موجود ہیں کہ ریاست بھر میں محکمہ صحت کو ایک مثالی محکمہ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانا ہے۔ وزیر صحت نے جملہ مسائل کو حل کروانا اور دیگر انفراسٹرکچر کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ لوکل سطح پہ صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید ادویات کی فراہمی اور چیک اینڈ بیلنس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی تاکہ بارڈر ایریاز اور زیادہ لوڈ والے سٹیشنز پہ تمام تر سہولیات موجود ہوں۔ڈی ایچ اونے کہا کہ تمام ملازمین حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں تک صحت کی سہولیات فراہم کی جائے سکیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں