پولیس چوکی ہولاڑ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف تگڑا کریک ڈاؤن،منشیات فروش گرفتار

اتوار 24 مارچ 2024 13:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پولیس چوکی ہولاڑ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف تگڑا کریک ڈاؤن ، رمضان المبارک کے مہینے میں تیسری بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ڈی آ ئی جی چوہدری سجاد ایس ایس پی کوٹلی میر محمد عابد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سردار افتخار کی نگرانی میں چوکی آفیسر ہولاڑ اے ایس آ ئی عبدالغفار نے ہمراہ نفری دوران پڑتال منشیات اسلحہ روالپنڈی سے آ نے والی ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور شعیب حسین ساکن پنجیڑہ سے دوران تلاشی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی واضع رہے کہ چند روز قبل پولیس چوکی ہولاڑ نے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ہولاڑ کے راستے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پولیس نیچیکنگ سخت کردی گئی

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں