وزیرہائیرایجوکیشن ظفراقبال ملک کی عوام کو بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی

منگل 9 اپریل 2024 14:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے ساتھ محکمہ برقیات حلقہ راج محل کے ملازمین کی اہم میٹنگ ۔میٹنگ میں ایس ڈی او سردار عبدالوحید خان سمیت محکمہ برقیات کے تمام ملازمین شریک ہوئے۔ایس ڈی او محکمہ برقیات سردار عبدالوحید خان نے حلقہ راج محل میں بجلی کے شارٹ فال اور دیگر مسائل سے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کو تفصیلاً بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور محکمہ برقیات کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ برقیات کے ملازم نیک نیتی سے ڈیوٹی سر انجام دیکر عوام علاقہ حلقہ راج محل کے بجلی مسائل میں کمی لائیں اور جن جن علاقوں میں بجلی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے اس کی بھی نشاندہی کریں تاکہ عوام علاقہ کو لو وولٹیج و دیگر بجلی کے مسائل سے چھٹکارا دلوایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں