کوٹلی‘ سات من مضرصحت دودھ تلف، ہزاروں رپے جرمانہ

منگل 28 فروری 2017 16:21

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی خصوصی ہدائت پرمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل ان ایکشن،7من مضرصحت دودھ تلف،غیرمعیاری،ناقص اورمضر صحت دودھ تلف کردیا،دودھ بیچنے والے بیوپاریوںکوہزاروںکے جرمانے،کسی شخص کوبھی غیرمعیاری،ناقص اورمضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیںدیںگے،آئندہ جس سے بھی غیرمعیاری اورمضرصحت دودھ پکڑاگیااسے نہ جرمانے کے ساتھ ساتھ حوالات بھی بندکیاجائیگامجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودکی خصوصی ہدائت پرنئے تعینات مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے علی الصبح ایکشن لیتے ہوئے دودھ بیچنے والے بیوپاریوںکے خلاف ایکشن کیا۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے بلدیہ کے انسپکٹرسرداربشارت،انسپکٹرچوہدری اسد،وٹنری ڈاکٹرحمزہ عزیز،محمدطارق،محمدجمیل،فیاض احمد،محمدامین ودیگرکے ہمراہ دوران کاروائی ناقص،مضرصحت اورغیرمعیاری دودھ کوتلف کرتے ہوئے مضرصحت دودھ بیچنے والے بیوپاریوںکوہزاروںروپے کے جرمانے بھی کئے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے کہاکہ کسی بھی شخص کوغیرمعیاری،ناقص ،زائدالمیعاداورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیںدینگے آئندہ کسی بھی شخص ،بیوپاری سے اگرزائدالمیعاد،غیرمعیاری اورمضر صحت اشیاء برآمدہوئیںتواسے نہ صرف ہزاروںروپے کے جرمانے کئے جائیںگے بلکہ اسے حوالات بھی بندکردیاجائے گا۔

مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودایک بہترین ،فرض شناس اورپیشہ ورانہ صلاحیتوںسے مالامال ایڈمنسٹریٹرہیںان کی کپتانی میںہم کوٹلی شہرکوضلع کوٹلی کامعیاری اورمثالی شہربنائیںگے انشاء اللہ تعالیٰ عوام کے تعاون سے بلدیہ کوٹلی کوٹلی سٹی کوماڈل اورصاف ستھراشہربنائیگی۔دوسری طرف سیاسی وسماجی رہنمائوں،عوام علاقہ،شہریوںاورتاجروںنے مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کواس شاندارکاروائی پرمبارکباددیتے ہوئے انہیںاپنے مکمل تعاون کایقین بھی دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں