مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے واپسی پر حادثہ ، کمشنر ریٹائرڈ ڈاکٹرمحمود الحسن راجہ جاں بحق

اتوار 22 اکتوبر 2023 15:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2023ء) مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے واپسی پر حادثہ میں کمشنر ریٹائرڈ ڈاکٹرمحمود الحسن راجہ جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثہ رات لاہور سے واپسی پر میرپور کے مقام پر پیش آیا،جہاں وہ زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے اللہ پاک کے حضور پیش ہوگئے،کمشنر (ر) ڈاکٹر محمود الحسن راجہ ایک نیک سیرت غریب پرور انسان تھے،جنھوں نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ممتاز قانون دان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کوٹلی راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ،ریٹائرڈ ائیر مارشل راجہ مسعود اختر اور بریگیڈیئر راجہ یعقوب خان کے بھائی تھے،دعا ہے اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں