تعلیم کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ،وزیر ہائرایجوکیشن آزاد کشمیر

پیر 13 نومبر 2023 22:48

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) وزیر ہائرایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی کا تصور نہیں کیا جا سکتا بالخصوص بچیوں کی تعلیم وترقی کے لئے از بس ضروری ہے وہ حیات ویلفیئرسوسائٹی کے زیر انتظام حلقہ راج محل یونین کونسلز گوئی کے تعلیمی ادارہ جات میں پرائمری تا میٹرک کی یتیم,غریب اور ضرورت مند طالبات میں موسم سرما کے پیش نظر گرم شال اور سویٹر تقسیم تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز میرپور و پونچھ ڈاکٹر نذر حسین,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سعیدہ عندلیب، ڈسٹرکٹ کونسلر شاہد رشید ملک سمیت چیئرمین،وائس چیئرمین،لوکل کونسلرز سمیت عوام علاقہ گوئی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں