پولیس لائنز کوٹلی میں پولیس پبلک سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جمعہ 5 اپریل 2024 18:21

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) پولیس لائنز کوٹلی میں پولیس پبلک سکول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹلی عابد میر تھے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس عابد میر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کے بچوں کو ایک ایسا افورڈیبل کوالٹی ایجوکیشن سسٹم مہیاکیا جائے جو موجودور کے چیلنجز سے نبرد ازما ہونے کے لیے ہماری جو نوجوان نسل کو تیار کر سکے ، اس سلسلہ میں آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کے ویژن کے مطابق ہم نے ایک کوشس کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو ایک یونیفارم نظام تعلیم کے تحت ہم بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ جب بچے یہاں سے پاس آئوٹ ہوں تو معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔ این جی اوز کوآرڈینیشن کونسل کے صدر مبارک علی بسمل نے پولیس پبلک سکول کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ محمد الیاس ،انسپکٹرز چوہدری محمد شہزاد ، عرفان بھٹی مہدی حسین،چیف ایڈیٹر مرزا زاہد بیگ ،سابق ڈپٹی سیکرٹری پریس کلب منظر بشیر قریشی و موجود تھے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں