فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

فواد حسن فواد نے احتساب عدالت میں تمام الزامات مسترد کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 جولائی 2018 11:45

فواد حسن فواد  14 روزہ  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جولائی 2018ء) سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کو 14روزکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دےدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کر لیا تھا۔آج فوادحسن فواد کی احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد حسن فواد کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے جسمانی ریمانڈ کےلیے دلائل دیے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ دبائی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی رپورٹ مرتب کرنیوالےافسران کو بھی طلب کیا ہے۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کسی قسم کی منی ٹریل کا پتا لگایا ہےآپ نے؟۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن آفیسرنیب نے کہا کہ منی ٹریل کا پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں،متاثرین کو بلا رہے ہیں۔

نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔نیب سے فیصلہ سناتے ہوئے فواد حسن فوادکا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جس کے بعد فواد حسن فواد کو 14روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا گیا۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد حسن فواد نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔

فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی ٹھیکہ منسوخ نہیں کروایا۔میں نے کسی معاہدے کو ختم کرنے کا حکم نہیں دیا۔میری بطورسیکرٹری موجودگی میں یہ ٹھیکہ نہیں دیا گیا،میرا کام صرف وزیر اعلی کے احکامات پر عمل کرنا تھا۔میں نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہی آرڈر پر دستخط کیے۔تو عدالت نے استفسار کیا کہ معاہدہ منسوخی پر دستخط کیے؟۔تو فواد حسن فواد نے جواب دیا کہ نہیں، معاہدے سے متعلق دستخط کیے۔

وزیراعلی نے مجھے کہا کہ یہ منسوخی کا کیس بنتا ہے تو میں نے ان کو بتایا کہ آپ کے پاس منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔فواد حسن فواد کا مزید کہنا تھا کہ میرا 30مارچ 2018کے بعد سے حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔30مارچ2013کومیراتبادلہ ہوا،اس وقت سے پنجاب میں تعینات نہیں کیاگیا۔فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ مجرموں کے بیانات پر نیب نے مجھے پکڑ کر یہاں پر لا کھڑا کیا۔اگرنیب کے پاس رکارڈ ہےتوجسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہےہیں۔اس موقع پر فواد حسن فواد نے گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں