سرگودھا، جائیداد کے تنازعہ پر بھاوج کو تین بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

منگل 15 مارچ 2022 17:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2022ء) جائیداد کے تنازعہ پر بھاوج کو تین بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔پولیس نے چوہرے قتل کے ملزم کو موقع واردات سے گرفتار کر کے شوائد اکٹھے کر لئے اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق گجرات کے علاقہ ککرانی کے گاؤں شام پور میں صفدر حسین کا اپنے بیرون ملک مقیم بھائی منور حسین کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز صبع سویرے جائیداد کے تنازعہ میں صفدر حسین نے اپنی بھاوج 36 سالہ سکینہ بی بی اس کے تین بچوں سات سالہ مریم گیارہ سالہ عائشہ،تیرہ سالہ عبدالشان کو ڈنڈوں کے پے در پے وار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور واردات میں ملوث ملزم صفدر حسین کو گرفتار کرلیا اور مصروف تفتیش ہے۔جائیداد کے تنازعہ پر قتل ہونے والے مقتولین بچے اور ملزم پولیس حراست میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں