کریانہ ایسوسی ایشن کامہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان

چینی کی قیمت 55روپے برقرار رہے گی ، آٹے کاتھیلہ حکومت کے اعلان کردہ قیمت پر فروخت ہوگا‘ تاجروںکے مشیر وزیر اعلیٰ سے مذاکرات

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تاجروں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کا اعلان کر دیا ،کمشنر لاہور ڈویژن کے ساتھ اجلاس میںاشیائے خوردونوش کی اضافے کے ساتھ نئی طے پانے والی قیمتوں کوبھی واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا،دہی کی قیمت 94اور دودھ کی قیمت 80 روپے برقرار رہے گی۔

وزیراعلی پنجاب کے مشیر چوہدری اکرم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تاجروں نے مہنگائی کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔کریانہ ایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 55روپے برقرار رہے گی ، آٹے کابیس کلو کا تھیلہ بھی حکومت پنجاب کی اعلان کردہ قیمت پر فروخت ہوگا۔جبکہ چاول ،دالوں ، بیسن ،لال مرچ،گرم مصالحہ جات کی قیمتوں کا بھی چارٹ جاری کر دیا جائے گا ۔صدر کریانہ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کافیصلہ کیاہے ، ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جن اشیا ء کی قیمتیں بڑھانے پر بھی اتفاق ہوگیاتھا اس اضافہ کو بھی روک دیاگیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں