صرافہ بازار میں کروڑوں روپے کا سونا چوری ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

منگل 18 دسمبر 2018 17:46

صرافہ بازار میں کروڑوں روپے کا سونا چوری ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے لاہور کے صرافہ بازار میں کروڑوں روپے کا سونا چوری ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا کہ ڈاکوں صرافہ بازار میں ایک کروڑ 60لاکھ نقدی اور 70تولے سونا اور ایک کلو چاندی بھی لے اڑے ،کیا پولیس نے اس واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں