لاہور سیالکوٹ موٹروے پر اکنامک کوریڈور بنانے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا'شہباز اسلم

ساہیوال میں نیا انڈسٹریل زون اور اسے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سابق چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس شہباز اسلم نے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر اکنامک کوریڈور بنانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں750ایکڑ رقبے پر نیا انڈسٹریل زون بنانے اور اسے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے وزیر صنعت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں سات نئے سپیشل انڈسٹریل زون بنانے کے جلدی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے پنجاب حکومت کا صنعتی ترقی کا ویڑن مکمل ہوگا اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ صنعتکاروں،تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتوں کی فراہمی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے سے صنعتی ترقی کا عمل تیز تر ہوگا پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے یہاں صنعتی شعبہ ترقی کرے گاتو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں