ایف پی سی سی آئی کا شپنگ کمپنیوں ، ٹرمینل کی بڑھتی من مانیوں پر شدید تحفظات کا اظہار
معیشت کے استحکام ، تجارت و صنعت کے بہتر مفاد میں عدالتی فریق بننے سے گریز نہیں کریں گے :میاں انجم نثار ؒ شپنگ کمپنیوں ، ٹرمینل آپریٹر ز کو ریگولیٹ ، رٹ قائم کرنے کے لئے علیحدہ سے ادارہ قائم کیا جائے ، ایف پی سی سی آئی
پیر 21 ستمبر 2020 22:53
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف کلکٹر انفورسمنٹ سائوتھ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو، عمر شفیق ، ایڈشینل کلکٹر کسٹم (انفورسمنٹ )، ثاقف سعید ، کلکٹر کسٹم (پریونٹو) ، انجینئر ریاض احمد میمن کلکٹر کسٹم Appraisement (East)، جمیل ناصر خان کلکٹر کسٹم Appraisement (West)، فواد علی شاہ کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ (PMBQ)، رضوان بشیر ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز ، قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوئینر شبیر منشا ء چھرہ ، قائمہ کمیٹی برائے سیلز ٹیکس کے کنوینر ثاقب فیاض مگوں و دیگر بھی موجود تھے۔
ایف پی سی سی آئی میں کسٹمز حکام ، شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندوں کے ساتھ بلائے گئے اجلاس میں انجم نثار نے چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سیف الدین جو نیجو کو شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز سے متعلق شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمینل آپریٹرز کا کے پی ٹی میں یہ موقف ہوتا ہے کہ وہ محکمہ کسٹمز کے لائسنس ہولڈر ہیں مگر جب محکمہ کسٹمز نے کرونا وباء کے باعثلگنے والے لاک ڈائون کے دوران ڈیمرج اور ڈی ٹینشن میں چھوٹ دینے اور ٹائم پریڈ بڑھانے کی ہدایت کی تو انہوں نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور دہرہ موقف اختیار کیا محکمہ کسٹمز ان کو ریگولیٹ نہیں کر سکتا۔چیف کلکٹر کسٹمز انفور سمنٹ سیف الدین جو نیجو نے ایف پی سی سی آئی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسٹمز اس حد تک ریگولیٹر کا کردار ادا کرتا ہے جو شپنگ کمپنیوں کے لئے لائسنس کے قوانین وضع کرتا ہے جبکہ ٹرمینل آپریٹر ز کو لائسنس جاری کرتا ہے مگر جب شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کو ریگولیٹ کرنے کی بات آتی ہے تو وہ عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیتے ہیں ۔ چیف کلکٹر نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تجویز دی کہ ایف پی سی سی آئی ہر اس معاملے میں اپنا کردار اداکرنے کے لئے تیار ہے جس سے تجارت و صنعت کو فروغ حاصل ہواور ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز نے کہا کہ ٹرمینل آپریٹرز کی کارکردگی دن بہ دن مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کنٹینرز کی گرائونڈنگ میں 8 سے 9 دن لگا دیتے ہیں ۔ جب ہم ٹرمینل آپریٹرز سے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے شپنگ کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کمپنیوں نے کرونا وباء کے پھیلائو کے دوران ریلیف فراہم کیا اس کے برعکس پاکستان شپنگ کمپنیاں کوئی حکم نہیں مانتیں ۔ ہم نے جب ریگولیشن بنانے کا کہا مگر شاید شپنگ کمپنیاں ملکی معیشت کی ترقی میں کوئی کردار ادا کرنے کے لئے تیار نہیں بلکہ سارا معاملہ ایف بی آر پر چھوڑ دیتی ہیںاور جب ایف بی آر کوئی حکم نامہ جاری کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی عدالت سے حکم امتناعی لے لیا جاتا ہے ۔ یہاں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کو اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے اگر قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے تو وہ فوری طور پر کی جائے۔ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوینر شبیر منشاء چھرہ نے چیف کلکٹر کے تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسٹمز ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کی تائید کی مگر مسائل کے حل کے دوران قانون سازی میں پھنس جاتے ہیں جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور ایسے قوانین وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے شپنگ وٹرمینل آپریٹرز کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار