ایل پی جی مزید مہنگی ، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز چھ ارب سے زائد ٹیکس دیتے ہیں،ایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسیس کا خاتمہ کیا جائے‘عرفان کھوکھر

پیر 1 مارچ 2021 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہوگئی ۔نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد اب 160 روپے فی کلو ہوگی۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 22روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 84روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1885اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252روپے مقرر کی گئی ہے۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔اس وقت 90 لاکھ کیوبک فٹ کا شاٹ فال موجود ہے۔ناقص پالیسی اور ٹیکسس کی بھرمار نے ایل پی جی صنعت پر منفی اثرات رونما کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز چھ ارب سے زائد ٹیکس دیتے ہیں۔ایل پی جی پر لگے بے جا ٹیکسیس کا خاتمہ کیا جائے۔ ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان بھر میں سستی اور وافر مقدار میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایل پی جی پر لگے ٹیکس مکمل طور پر ختم کیے جائیں۔ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر سرے عام فروخت ہو رہا ہے۔

غیر معیاری سلنڈر سے روز 2 سے 3 معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ابھی تک حکومت نے اس پر قابو نہیں پایا۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کارخانوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے اورملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر کی خریدوفرخت کو روکا جائے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔آٹو گیس کی پالیسی میں نرمی کی جائے،اور اس کو مکمل طور پر لیگل کیا جائے۔کیونکہ ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں 50% سے 60% سستا اور ماحول دوست اندھن ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش: اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں