ادویات ، ادویات کے خام مال پر لگایا گیا 17فیصد سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے‘خواجہ شاہ زیب اکرم

جمعرات 20 جنوری 2022 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے قائمقام صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ادویات اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر لگایا گیا 17فیصد سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار فارما سیوٹیکلز انڈسٹری کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی لاہور میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے موقع پرکیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی صورت سیلز ٹیکس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس کیلئے احتجاج کرنا پڑا یا سڑکوں پر نکلنا پڑا تو بھی نکلیں گے۔خواجہ شاہ زیب نے مزید کہا کہ حکومت نے منی بجٹ میں فارما سیوٹیکلز سیکٹرپر 160ارب کا ٹیکس عائد کر دیا ہے جس سے فارما انڈسٹری بہت بری طرح متاثر ہو گئی۔

(جاری ہے)

ادویات اور ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے اور 17فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فارماسیوٹیکلز سیکٹر 17فیصد سیلز ٹیکس برداش نہیں کر سکتا،حکومت کے اس فیصلے سے ادویات کی دستیابی بری طرح متاثر ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں ادویات سازی،خام مال پر سیلز ٹیکس ظلم ہے۔سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ادویات 17فیصد مہنگی کرنا پڑیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں