وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے سینئر تجزیہ کار علامہ چوہدری اصغر علی کوثر کی ملاقات

جمعرات 2 اگست 2018 22:52

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد سے سینئر تجزیہ کارعلامہ چوہدری اصغر علی کوثر وڑائچ نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اپنی چند تصانیف پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ اوررجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے اپنی تحریروں کے ذریعے ملک و قوم کی رہنمائی کرنے پرعلامہ چوہدری اصغر علی کوثر وڑائچ کی کاوشوں کو سراہا۔وائس چانسلر نے کتابوں کاتحفہ وصول کرنے پر علامہ چوہدری اصغر علی کوثر وڑائچ کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں