ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں ڈرپ آبپا شی کے نظام کا آغاز

منگل 9 اکتوبر 2018 19:49

لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورکے راوی کیمپس پتوکی میں صاف پا نی کو محفوظ کر نے کے حوالے سے گذشتہ روز نیسلے پاکستان کی فنڈنگ سے ایگریکلچر واٹر ایفیشنسی پراجیکٹ کے زیر اہتمام ڈرپ آبپا شی کے نظام کا آغاز کیا گیا، سی ای او نیسلے فریدا یاہان ڈوپلین نے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور نیسلے پاکستان سے آئے وفد کے ہمراہ پراجیکٹ تختی کی نقاب پو شی کرکہ اور نئے پودوں کو پا نی دیکر افتتاح کیا، اس مو قع پر فریدا یاہان ڈوپلین سمیت نیسلے وفد کے تمام ممبران نے اپنے نا مو ں سے منسوب آم کے پودے بھی لگائے، ویٹرنری یونیورسٹی کے زر عی آفیسر جمشید احمد نے شر کا کو بتا یا کہ ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے زریعے باغات کو سیراب کر کے سالانہ پندرہ ملین لیٹر پانی کو بچایا جا سکتا ہے اور پینتالیس منٹس کے مختصر وقت میں سات ایکڑ رقبے کو سیراب کیا جا سکتا ہے نیز نہر کے پانی کو بھی آبپا شی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور پا نی میں کھارے پن کو بھی اسی نظام کے زریعے سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، وفد نے ڈاکٹر پا شا کے ہمراہ راوی کیمپس پتوکی کے سینٹرل لیبارٹری کمپلیکس میں موجود مختلف لیبارٹریوں جن میں اینیمل نیوٹریشن لیب، ڈائیگانوسٹک لیب، جنیٹکس اینڈ جنومکس لیب، لیدر اینڈ فائبر لیب، فیڈ کیمسٹر ی لیب،میٹ ٹیکنالوجی لیب، فیڈ ہائی جین اینڈ سیفٹی لیب، فوڈ مائکرو سٹرکچر لیب، بائیو امیجنگ لیب اور ان وٹرو ایمبریو پروڈکشن لیب کا دورہ کیا، قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے نیسلے وفد کو یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی،ترقیاتی پراجیکٹس، ٹریننگ پروگراموں نیزچھوٹے مویشی پال حضرات کے چھو ٹے بڑ ے جانوروں کے علاج معالجے کیلئے کلینکل سہو لیات، نیشنل انٹر نیشنل لنکجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، پروفیسر پا شا نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اپلائیڈ ریسر چ پر خصو صی توجہ دے رہی ہے اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈنگ ایجنسیو ں سے 1261 ملین کے تحقیقی پراجیکٹس بھی جیتے ہیں، انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے معیار تعلیم کی بدو لت کیو ایس، ٹا ئمز ہا ئر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ اور ہا ئر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی رینکنگ میں نمایاں پوزیشنیں بھی حا صل کیں ہیں، نیسلے وفد فریدا یاہان ڈوپلین سمیت ہیڈ آف کارپو ریٹ افئیر وقار احمد، ہیڈ آف ٹیکنیکل عامر ریحان، ہیڈ آف ایگری سروسزعدیل عالی،کارپو ریٹ ریگولیٹری اینڈ سا ئنٹیفک افیئرز مینیجر ڈاکٹر فرحت جمیل، ڈیری ڈیو یلپمنٹ مینیجرسہیل سرور،سپلائر ڈویژن اینڈ سسٹین ایبل ایگری مینیجر محبو ب الہی، سسٹین ایبل ایگریکلچرسپیشلسٹ اللہ بخش،اسسٹنٹ مینیجر کارپو ریٹ ریگولیٹری اینڈ سا ئنٹیفک افیئرمیاں مٹھا اور پبلک افیئر مینیجر عاتیکا میرخان پر مشتمل تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں